پاکستان کا ساتھ ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ۔۔۔۔ ترک صدر طیب اردگان کا عمران خان کے نئے پاکستان کے لیے ایسا اعلان کہ وزیراعظم عمران خان خوشی سے جھوم اٹھے

انقرہ (ویب ڈیسک)ترک صدررجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بھائی ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ ہم نے اپنی جنگ آزادی میں ان کی محبت اور امداد کو کبھی نہیں بھلایا۔ ہم نے علامہ اقبال کی نظموں کو کبھی نہیں بھلایا ، ترکی کو جب بھی ضرورت پڑی، پاکستان ہمیشہ ساتھ کھڑا رہا ہے۔

ترک صدر نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کو مخاطب کرکے کہا آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستانی بھائی ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، ہم نے اپنی آزادی کی جنگ میں ان کی محبت اور امداد کو کبھی نہیں بھلایا، ہم نے علامہ اقبال کی ان نظموں کو کبھی نہیں بھلایا جو انہوں نے ہماری آزادی کیلئے لکھیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ یا کوئی قدرتی آفت ہو ، جب بھی ضرورت پڑی ، پاکستان ہمیشہ ساتھ کھڑا رہا ہے۔ ترکی پاکستان کے ساتھ نہایت مضبوط، مخلصانہ اور کئی جہتوں میں تعمیری تعلقات رکھتا ہے، ہمارے پاکستانی بہن بھائیوں کا شکریہ ، وہ اپنے ترک بھائیوں کی اس محبت سے آگاہ ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ترک صدرطیب اردوان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی،13رکنی سیکیورٹی ٹیم پروازٹی کے710پر استنبول سے اسلام آبادپہنچی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ترک صدرطیب اردوان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی،13رکنی سیکیورٹی ٹیم پروازٹی کے710پر استنبول سے اسلام آبادپہنچی۔ٹیم طیب اردوان کے دورہ سے پہلے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لےگی،ترکی کے صدر طیب اردوان 13فروری کو پاکستان پہنچیں گے ،ترک صدر 14فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔