شاہد آفریدی کل سندھ میں کس شخصیت کے مزار پر حاضری دیتے اور فاتحہ پڑھتے نظر آئے ؟ حیران کن خبر

لاڑکانہ(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گڑھی خدابخش میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی،شاہد آفریدی نے بینظیر بھٹو کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔شاہد آفرید ی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’’لاڑکانہ میں محترمہ

بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی، وہ ایک بہت بہادر رہنما تھیں ،وہ اپنی ہمت ، لگن اور پیار کرنے والی فطرت کے ساتھ ہماری خواتین کے لئے مشعل راہ بنی ہوئی ہیں، اللہ تعالی ان کی روح کو سلامت رکھے۔