بڑا سیاسی تہلکہ: پرویز الٰہی بھی ناکام : عمران خان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دینے والی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مصالحت کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ حکوموت کے غیر پارلیمانی رویے کی بھینٹ چڑھنے لگا، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا۔

ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خاں کا کہنا تھا کہ وفاق سے پنجاب کو کنٹرول کرنے کی پالیسی جاری ہے۔ ہمارے مستعفی ہونے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس غیر اخلاقی اور پارلیمای روایات کے برعکس ہے، اس حکومت کے بعید نہیں کہ وہ قائمہ کمیٹیوں میں ہونے والی قانون سازی خصوصی کمیٹیوں کی طرف نہ لے جائے۔ اس لیے ہم مشاورت کر رہے ہیں کہ خصوصی کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہوجائیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کریں گے۔ سمیع اللہ خاں کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ بالکل جائز ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنایا جائے مگر رویے کی بے حسی کے باعث ایسا نہیں ہو رہا۔ سپیکر پنجاب سے ملاقات کر کے درخواست کریں گے کہ ہمارے استعگے منظور کیے جائیں۔