عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں ان دنوں کیا گل کھلا رہی ہیں ؟ رانا ثنااللہ کے سنگین الزامات

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے آٹے اور چینی کے بحران میں ایک عام آدمی کی جیب پر 180ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے،ڈاکہ ڈالنے والی وزیراعظم کی اے ٹی ایمز ہیں،

وزیراعظم کی اے ٹی ایمز غریب کا آٹا اور چینی کھا گئیں ہیں،مولانا فضل الر حمان ناراض ہیں شہبا زشر یف انکو منا لیں گے، مولانافضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما سب اکٹھے بیٹھیں اور مشترکہ لائحہ عمل لائیں، سعدرفیق، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی بھی ضمانت ہوگی، روزانہ بے قصور لوگوں کی ضمانت ہورہی ہے میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے سربراہ بنتے ہیں تو بتائیں کہاں انصاف ہے ؟سعدرفیق، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی بھی ضمانت ہوگی، روزانہ بے قصور لوگوں کی ضمانت ہورہی ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ مشرف کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر پی ٹی آئی شور مچا رہی تھی اور اب حکومت پھانسی کے حق میں قرار داد لے آئی ہے،کل منظور ہونے والی قرارداد پی ٹی آئی کے لیے پھٹکار ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن سے ناراض ہیں لیکن شہباز شریف جلد واپس آرہے ہیں اور پھر مولانا صاحب کو منائیں گے ،بدترین مہنگائی اور بیڈ گورننس کی وجہ سے اتحادیوں سمیت 22 کروڑ عوام بھی تحریک انصاف سے ناراض ہے میرا مشورہ ہے اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں ان کیلئے بہتر ہوگا،تحریک انصاف معاشرے میں تلخیاں پیدا کر رہی ہے۔