اپوزیشن میں دوریاں واقعی سامنے آنے لگیں۔۔۔ اکرم خان درانی نے حکومت کیخلاف اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ یکم مارچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بڑا اجتماع کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اکرم خان درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یکم ماچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بڑا اجتماع کرینگے

جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو بلائیں گے، 19 مارچ کو لاہور اور 23 مارچ کو کراچی میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی کی سربراہی میں اپوزیشن کی 6 جماعتوں کا اجلاس ان کی رہائشگاہ پر ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جبکہ دیگر جماعتوں سے جے یو پی کے ڈاکٹر جاوید، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے عتیق الرحمن شاہ ، قومی وطن پارٹی کے عدنان وزیر، بی این پی کے عثمان کاکڑ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یکم مارچ کو اسلام آباد میں قومی کنونشن منعقد کریں گے۔ 19 مارچ کو لاہور میں مظاہرہ ہوگا۔ یکم مارچ کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ ہم نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ عام آدمی کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ جب تک ناجائز اور نا اہل حکمران مسلط ہیں خیر کی آمید نہیں۔