پرانی یاری سب پر بھاری!!! وزیراعظم سے اختلافات کی خبریں۔۔۔۔ جہانگیر ترین کا پہلاباقاعدہ ردعمل منظرعام پر آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ اور مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے ملاقات کر کے مجموعی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان

کی قیادت میں حکومت معیشت کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مثبت پیشرفت کر رہی ہے ۔تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور مایوسی پھیلانے کیلئے کوشاںاپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی خوشحالی اور ان کی زندگیوں میں آسودگی لانے کیلئے جس قدر عملی اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور ان کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا ۔مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے اپنی اور اپنے حواریوں کی ترقی پر توجہ مرکو ز رکھی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے نہ صرف ملک کو گھمبیر حالات سے باہر نکالا ہے بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کر دیا ہے اور انشا اللہ اب ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہوگا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان فضائیہ جدید ترین جنگی طیارے حاصل کرنے کے لیے تیار، تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان فضائیہ 26 میں سے 12 جے ایف 17تھنڈر طیاروں کو جلد ہی حاصل کرلے گی، باقی 14 طیاروں کو 2021 تک حاصل کر لیا جائیگا۔ انھوں نے بتایا کہ 12 میں سے 4 ملٹروول فائٹرز چینگدو ائیرکرافٹ انڈسٹری کارپوریشن میں بنائے گئے ہیں جبکہ باقی 8 کامرا میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں تیار کئے گئے، جے ایف 17 بی نے اپنی پروٹو ٹائپ فلائٹ کے بعد بہت طویل فاصلہ طے کیا ہے جو چین میں اپریل 2017 میں ہوا تھا۔چیف آف ایئر اسٹاف کا خیال ہے کہ جے ایف 17 بی کو شامل کرنے سے پاکستان فضائیہ کے پائلٹس کو تربیعت دینے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس کی شمولیت کے ساتھ ، پی اے ایف کے پائلٹ بہت چھوٹی عمر میں تھنڈر کی ٹریننگ مکمل کر لینگے۔ انکا کہنا ہے کہ جے ایف 17 پائلٹوں کو فی الحال جے ایف 17 میں تبدیل کرنے سے پہلے انھیں ایف 16، چینگڈو ایف 7 پی جی اور میراج طیاروں میں ٹریننگ دی جارہی ہے، جیسے ہی وہ اپنی ٹریننگ مکمل کرلینگے وہ سیدھے جے ایف 17 او سی یو میں جانا شروع کردینگے۔