شاندار خبر : کس چیز کی قیمت میں 300 روپے کی کمی کردی گئی ۔۔۔ کپتان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے یوریا کی قیمت میں 300 روپے فی بوری کمی کردی۔ یہ فیصلہ 28 جنوری کو فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے جی آئی ڈی سی کی کٹوتی کے بعد کیا گیا ہے ۔ جی آئی ڈی سی میں کٹوتی کا فائدہ فوری طور پر کاشتکاروں کو پہنچایا گیا ہے ۔

پاکستان میں یوریا سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کھاد ہے لہذا اس کی قیمت میں کمی سے زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد کو ریلیف ملے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیصل آباد کے صنعت کارحکومتی پالیسیوں پر شدید پریشان حال ہونے کے بعد اب برس پڑے ہیں اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھی کھری کھری سنا ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق بزنس کمیونٹی نے 10 فروری کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور مذاکرات کی ہدایت کی جس پر گورنر پنجاب چوہدری سرور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے مذاکرات کیلئے پہنچے جہاں انہوں نے صنعتکاروں سے ہڑتال کی کال واپس لینے کیلئے کہا تو تاجروں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس دوران تاجر میاں مان کھڑے ہوئے گئے اور چوہدری سرور کومخاطب کرتے ہوئے قسمیں کھا کر کہا کہ ہم نے دس تاریخ کو چابیاں لا کر آپ کے حوالے کر دینی ہیں جس پر انہیں یقین دہانی کروانے کی کوشش کی گئی کہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے جس پر انہوں نے پھر سے جذبات میں آتے ہوئے کہا کہ اگر نہ بھی ہوئے تو چابیاں لا کر آپ کے ٹیبل پر رکھ دینی ہیں ، خدا کی قسم لٹ گئے ہیں ، مر گئے ہیں ، راتوں کو نیند نہیں آتی ،مزدوروں کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں رہے۔ انجمن تاجران سپریم کونسل کے جنرل سیکرٹری ایوب منج نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے دوران حکومت نے کئی بار تاجروں کو اسلام آباد بلایا مگر ایک بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔ کاروبار تباہ اور مہنگائی سے زندگیاں اجیرن کردی ہیں۔ پاور لومز ایسوسی ایشن کے رہنما چوہدری محمد نواز نے کہا کہ فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں