ایتھے رَکھ۔۔۔!!! حریم شاہ پاکستان کے نامور سیاستدان اور سابق وزیر اعلیٰ کی ’ کزن ‘ نکلی، پاکستانیوں کے ہوش اُڑا دینے والا انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک ) مفتی عبدالقوی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی کزن ہیں۔نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے جب ان کے سامنے ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ کی ان کے ساتھ تصاویر کا ذکرکیا گیا تو

مفتی عبدالقوی کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے لوگوں نے ان کے بارے میں یہی بتایا ہے کہ حریم شا ہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کزن ہیں۔اینکر کی جانب سے دوبار ہ اس بات کی تصدیق کی گئی تو اس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا، مجھے ایسا لوگوں نے بتایا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹا ر گرل حریم شاہ نے کزشتہ کچھ عرصے سے ملکی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔حریم شاہ کی جانب سے پاکستان کے سیاست دانوں اور مختلف وفاقی و صوبائی وزراء کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے بعد ہر جگہ ان کا ذکر ہو رہا تھا۔حریم شاہ کی جانب سے ایک بار دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ انہیں ایک مشن ملا ہوا ہے اور اس کو پورا کرنے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جائیں گی۔اسی دوران سٹار گرل کی تصاویر اور ویڈیوز مفتی عبدالقوی کے ساتھ بھی جاری کی گئی تھیں جس کے بعد مفتی عبدالقوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو ماڈل گرل قندیل بلوچ کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا جس کے بعد قندیل بلوچ کے قتل کے معاملے پر بھی ان کا نام زیربحث رہا تھا۔اب ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سٹار گرل حریم شاہ سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی کزن ہیں۔ اینکر کی جانب سے فوری سوال کیا گیا ہے کہ کیا آ پ یہ درست بات کر رہے ہیں؟ اس پر بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا، مجھے لوگوں نے ایسا بتایا ہے۔