آصف زرداری کو کمر میں تکلیف۔۔۔ کالے ہرن کا گوشت درکار، کونسی متعبر شخصیت نے فراہمی کا وعدہ کر دیا؟ تازی ترین خبر

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین آصف علی زرداری کو کمر کی تکلیف دور کرنے کیلئے کالے ہرن کے گوشت کی ضرورت پڑگئی۔ ایف آئی اے کے ایک معروف افسر نے فراہمی کا وعدہ بھی کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج آصف علی زرداری کو

سپائنل کارڈ اوردیگر طبی مسائل کا سامنا ہے ، ان کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے L1،S4،S5 میں سنگین نوعیت کے مسائل کی تشخیص ہوئی ہے ، جسے طبی زبان میں سپانڈولوسس کہا جاتا ہے ، ایک پی پی رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زرداری کو ایک معالج نے کمردرد کی تکلیف میں کمی کیلئے کالے ہرن کی کمر کے گوشت کی یخنی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ، اس ضمن میں ایک قریبی ہمدرد ایف آئی اے افسر نے رضا کارانہ طورپر آئندہ چند روز میں کالے ہرن کاگوشت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ملک میں نایاب کالے ہرن کے شکار پر پابندی ہے ، جبکہ نواز شریف 2014ء میں ایک ضیافت میں آصف زرداری کی کالے ہرن کے گوشت کی مختلف ڈشزسے تواضع کرچکے ہیں۔ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت مزید بگڑنے لگی، دل کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو گیا، کمزوری بھی بڑھنے لگی۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹس اور سابق صدر کے ذاتی معالج سے مشاورت کے بعد آصف زرداری کے دل کے مرض کے حوالے سے علاج پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کی انجیو گرافی کا بھی امکان ہے، میڈیکل بورڈ کے معائنہ اور دماغ کی ایم آر آئی کی رپورٹس کے بعد ادویات تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ دوسری جانب سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کرنے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین آصف علی زرداری کو کمر کی تکلیف دور کرنے کیلئے کالے ہرن کے گوشت کی ضرورت پڑگئی۔