پیرا شوٹرز بازی لے گئے۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ’ بانی ‘ رہنماء کو پارٹی سے نکال دیا

پشاور(نیوز ڈیسک ) نوجوان صحافی احتشام الحق کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عاطف خان عمران خان کے بہت پرانے ساتھی ہیں۔اپنے بچپن کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے نوجوان صحافی کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ تقریباََ12,13 سال کے تھے جب عاطف خان ان کے گاؤں میں آ کر نوجوانوں کو عمران

خان کا پیغام دیتے تھے اور جگہ جگہ عمران خان کے پوسٹر لگاتے تھے۔نوجوان صحافی احتشام الحق کی جانب سے ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ وہ وقت تھا جب عمران خان کے پاس صرف ایک نشست تھی۔ تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب عاطف خان پر شوٹرباز بازی لے گئے ہیں اور عاطف خان پیچھے رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف خان کو خیبرپختوخواہ حکومت میں وزارت دی گئی تھی جس سے انہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے عاطف خان اور 2 مزید وزرا ء کو کابینہ سے نکال دیا گیا تھا۔ جس کے بعد بہت سے نئے سوالات نے جنم لیا ہے۔عاطف خان کو اس بنا پر ہٹایا گیا کہ ان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کو ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے، ان پر الزامات لگائے گئے ہیں کہ جن لوگوں نے ان کو ہٹانے کی کوشش کی تھی ان میں عاطف خان بھی شامل تھے۔ان الزامات کو بنیاد بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان سے وزارت واپس لے لی گئی تھی۔ عاطف خان کے پاس صوبہ خیبرپختونخواہ کی وزارت برائے کھیل تھی جس سے ان کو ہٹا دیا گیا تھا۔اسی بات کا ذکر کرتے ہوئے نوجوان صحافی کی جانب سے کہا گیا کہ عاطف خان عمران خان کو وہ ورکر ہے جس نے شروع سے کپتان کا ساتھ دیا لیکن آج شوٹر لوگوں کی وجہ سے وہ پیچھے رہ گئے اور باقی لوگ ان سے آگے نکل گئے۔بچپن کی ایک یاد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عاطف خان وہ انسان تھا جس نے عمران خان کی سپورٹ میں کام تب کیا تھا جب ان کے پاس صرف ایک نشست تھی۔