میں اُس شخصیت کا نام نہیں لکھ سکتی۔۔۔!!! عاطف خان کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کر کے کیا کھچڑی پکا رہے تھے؟ غریدہ فاروقی نے اصلی اور اندر کی خبر بریک کر دی

لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عاطف خان،شہرام ترکئی نے گزشتہ ہفتے پنڈی/اسلام آبادکی ایک انتہائی اہم اوراثرورسوخ رکھنیوالی شخصیت سےملاقات کی،عاطف خان کووزیراعلی بنانےکی سفارش کی گئی۔وزیراعظم کوملاقات کا علم ہوا اور کابینہ سے فارغ، اُس اہم ترین شخصیت کا نام فی الحال تحریر نہیں کیا جا

سکتا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق صوبائی کابینہ سے نکالے جانے والے عاطف حسین کے حوالے سے سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’’اصل خبر!اندر کی خبر!!!عاطف خان،شہرام ترکئی نے گزشتہ ہفتے پنڈی/اسلام آبادکی ایک انتہائی اہم اوراثرورسوخ رکھنیوالی شخصیت سےملاقات کی،عاطف خان کووزیراعلی بنانےکی سفارش کی گئی۔وزیراعظم کوملاقات کا علم ہوا اور کابینہ سے فارغ۔ اُس اہم ترین شخصیت کا نام فی الحال تحریر نہیں کیا جا سکتا‘‘۔


خیال رہے کہ پریشر گروپ سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے تین رہنماؤں کو گزشتہ روز فارغ کر دیا گیا ہے، اس سے ایک دن قبل وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے درمیان وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبائی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تینوں رہنماؤں کو کابینہ سے نکال دیا گیا، یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ عاطف خان کو عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے.