یہ عبرت کی جاء ہے تماشا نہیں۔۔۔!!! سابق وزیر اعلیٰ کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

مقبوضہ کشمیر (ویب ڈیسک) بھارت کی حمایت کا عبرت ناک انجام سامنے آگیا، مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی بڑھی ہوئی شیو، چہرے پر جھریاں پڑی ہوئی ہیں۔ اس تصویر میں نظر آنیوالا

یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کا سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ ہے۔ عمر عبداللہ کی عمر صرف 48 سال ہے لیکن ان تصاویر میں وہ 75 سال کے شخص لگ رہے ہیں۔ عمر عبداللہ آرٹیکل 370 کے خاتمے پر احتجاج کرنے پر گھر میں نظر بند ہیں اور کشمیریوں کی طرح ان کا بھی بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ کلین شیو عمر عبداللہ کی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔ صارفین نے عمر عبداللہ کی اس حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا ہے بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی بھی عمر عبداللہ کو پہچان نہ سکیں۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ وہ عمرعبداللہ کو پہچان نہیں سکیں، بدقسمتی سے جمہوری ملک میں یہ ہورہا ہے۔۔ آخر یہ کب ختم ہوگا؟