خواتین کی شرح خواندگی: پاکستان کا کون سا صوبہ بازی لے گیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) خواتین شرح خواندگی کے حوالے سے صوبہ پنجاب سب سے آگے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا سب سے کم شرح خواندگی کے ساتھ آخری نمبر پر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تعلیم کے عالمی دن پر محکمہ شماریات نے 18-2017 کی مردم شماری رپورٹ جاری کردی ،جس کے مطابق خواتین کی شرح

خواندگی میں پنجاب پہلے ، سندھ دوسرے اور بلوچستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ مردوں کی شرح خواندگی میں پختونخوا پہلے ، بلوچستان دوسرے ، سندھ تیسرے اور پنجاب چوتھے نمبر پر ہے ۔ 1998 کی مردم شماری کے بعد پختونخوا میں مردوں کی شرح خواندگی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ۔مجقو2 موعی شرح خواندگی میں پنجاب 64.7 فیصد کیساتھ سرفہرست ہے ، سندھ 62.2 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ دوسرے ، بلوچستان 55.5 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ تیسرے اور پختونخوا 55.3 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الخدمت فاوَنڈیشن لاہور اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے باہمی تعاون سے کمپیوٹر سنٹر کے افتتاح کی تقریب کیا گیا ۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں نائب صدر الخدمت فاوَنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، سابق صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈاکٹر شہلا اکرام، صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور لبنیٰ بھائیت، صدر الخدمت فاوَنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، نائب صدر الخدمت فاوَنڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد رشید، سیکرٹری الخدمت فاوَنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی، خلیق احمد چیئر من ایڈوائزری کونسل الخدمت فاوَنڈیشن لاہور اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وومن ونگ کی دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہلا اکرام نے کہا کہ ہم کے تعاون سے مختلف کمپیوٹر کورسز کروائیں گے ۔ صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور لبنیٰ بھائیت نے کہا کہ اس کمپیوٹر سنٹر میں چھوٹے چھوٹے پروگرامات ، کیریئر پلاننگ،;6786; کی تیاری اور ذاتی گرومنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ذمہ داران کا اس پروگرام کے آغاز پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاونڈیشن تعلیمی میدان میں پہلے ہی چھ مختلف شعبہ جات میں خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔