بریکنگ نیوز:صبح صبح پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو 2020 کا شاندار تحفہ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دے دیا ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کے لیے مثبت تبدیلی بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹریول ایڈوئزری میں تبدیلی سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری

کی راہ ہموار ہوگی۔عمران خان نے مزید کہاکہ برطانیہ کی مثبت ٹریول ایڈوائزری سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش معاشی مسائل، روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ برطانوی اقدام سے پاکستان کو معاشی طور پر2 طرح سے فائدہ ہوگا، برطانوی اقدام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خسارہ کم ہوگا، برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان میں سیاحت بڑھے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، اقدام سے سب سے زیادہ فائدہ نوجوانوں کو ہوگا۔ واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ خوشخبری دیتا ہوں کہ پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کردی گئی ہے، برطانوی شہریوں کے لیے شمالی علاقوں میں سفر بذریعہ سڑک محفوظ ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے برطانوی شہری پاکستان کو اور بہتر طرح سے دیکھ سکتے ہیں، حکومت پاکستان کی کاوشوں کی وجہ سے سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں برٹش ایئرویز کی بحالی، برطانوی شاہی جوڑے کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کا دورہ پاکستان بھی سازگار سیکیورٹی کا نتیجہ تھی۔