بریکنگ نیوز: سرکاری ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کر دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک)لیسکو نے نجی و سرکاری نادہندہ محکموں اور اداروں سے بارہ ارب روپے کی وصولی کے لئے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کردی، ہفتہ کے روز تمام دفاتر صارفین کے لئے کھلے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کردی گئی ہے، کمپنی کے نجی و سرکاری

نادہندگان سے ریکوری کے لئے چھٹی منسوخ کی گئی ہے، لیسکو نے نجی و سرکاری صارفین سے بلوں کی مد میں بارہ ارب روپے کی وصولی کرنی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور دیگر چارجز کیخلاف بڑے صارفین کی جانب سے مختلف عدالتوں سے رجوع کرنے کی وجہ سے ریکوری متاثر ہوئی ہے، جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی خان کی ہدایات پر دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صارفین کی بلوں کی تصحیح سمیت دیگر امور کو ہفتہ کے روز حل کروا سکیں گے۔دوسری جانب ریکوری کی وجہ سے ہفتہ وار ہونے والی کھلی کچہریوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ہم صر ف مہنگائی کو فوکس کر لیں تو عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی،ہو سکتا ہے ہم معیار پر پورا نہ اترے ہوں لیکن کرپشن نہیں ہو رہی،میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حکومت نے کوئی کرپشن نہیں کی،ہمارے دور میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بڑی کمزور ہیں۔نجی ٹی وی کےپروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتےہوئے شیخ رشیداحمدکاکہنا تھا کہ ہم نے ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ چینی پر سبسڈی نہیں دینی،تمام حکومتیں مافیاؤں کی ہوتی ہیں،کسانوں کی آواز بھی ان شوگر مافیاؤں کی ہوتی ہیں،چالیس سال سے میں نےشوگر مافیا کو اسی طرح مضبوط دیکھا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کوکرپٹ نہیں کہہ سکتا،قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حکومت نے کوئی کرپشن نہیں کی۔انہوں نے کہا کہہو سکتا ہے ہم معیار پر پورا نہ اترے ہوں لیکن کرپشن نہیں ہو رہی،عمران خان ایک ایماندار انسان ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کو کرپٹ نہیں کہہ سکتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم صر ف مہنگائی کو فوکس کر لیں تو عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی،ہمارے دور میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بڑی کمزور ہیں،منتخب لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بننی چاہییں،ہم حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔