بریکنگ نیوز۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان نے مشن کشمیر کا اعلان کر دیا، پوری قوم کے نام بڑا پیغام

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی خواہ وہ ملک میں رہتے ہوں یا بیرون ملک، 80 لاکھ کشمیریوں، جنہیں سفاک نسل پرست مودی سرکار کے 9 لاکھ فوجیوں نے تقریباً 6 ماہ سے سخت محاصرے میں جکڑ رکھا ہے، کی حمایت میں

5 فروری کو گھروں سے نکلیں۔ تفصیلات کو 5 فروری کو پوری دنیا سمیت کشمیر ڈے منایا جارہا ہے، پاکستان کی جانب سے بھی اس دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ، اور حکومت کی جانب سے شہریوں سے اس دن کو اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کی اپیل کی گئی ہے، اسی حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں اور اورسیز پاکستانیوں سے بڑی اپیل کر دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی خواہ وہ ملک میں رہتے ہوں یا بیرون ملک، 80 لاکھ کشمیریوں، جنہیں سفاک نسل پرست مودی سرکار کے 9 لاکھ فوجیوں نے تقریباً 6 ماہ سے سخت محاصرے میں جکڑ رکھا ہے، کی حمایت میں 5 فروری کو گھروں سے نکلیں‘‘۔

دوسری جانب سال 2020 کے دوران ملک بھر کیلئے پہلی عام تعطیل اگلے ماہ کی5 تاریخ کو ہوگی۔ رواں ماہ کے آخر میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تعطیل ہوگی اس روز ملک کے تمام سرکاری اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔