ویسے تو میں اس کام کا شیدائی ہوں مگر ۔۔۔وزیراعظم عمران خان مصروفیت کی وجہ سے آجکل کون ساکام چاہ کر بھی نہیں کر پا رہے؟ خود ہی بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انگلینڈ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکا ٹائٹل جتوانے والے بین سٹوکس کو زبردست اور شاندار کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان سے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’سی این بی سی‘ کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران بین سٹوکس کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ

وہ ان کے بارے میں کیا کہیں گے۔عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں یہ اعتراف کروں گا کہ ان دنوں مشکل سے ہی کرکٹ دیکھی کیونکہ جس طرح کے مسائل اور معاملات درپیش ہیں، میں واقعی کرکٹ نہیں دیکھ سکا لیکن بین سٹوکس بہت بڑے کرکٹر ہیں۔“یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین سٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر ہیں جنہیں حال ہی میں بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے جبکہ انہیں کچھ روز قبل آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر قرار دے کر سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ریٹائرمنٹ کے حوالے سے شعیب ملک کاارادہ ڈانواڈول ہونے لگا، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال توجہ حالیہ میچز پر مرکوز اورکیریئر کے بارے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وقت کی صورتحال دیکھ کرفیصلہ کروں گا۔شعیب ملک رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کئی بار اعلان کر چکے، البتہ اب ان کا ارادہ تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا، میگا ایونٹ کے بعد ہی کیریئر کے بارے میں غور کروں گا، فی الحال بنگلادیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر توجہ مرکوز ہے، میں بطور سینئر ٹیم کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر نوجوان کرکٹرز کا حق ہے، ان کو طویل عرصے ملک کی نمائندگی کرنا ہے، حالیہ سیریز کے ہی صرف 5 زیر معاہدہ پلیئرز کے انتخاب میں کوئی مسئلہ نہیں، سلیکٹرز نوجوانوں کو مواقع دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں ہوم سیریز میں ساتھی کرکٹرز کے ساتھ نوجوان کپتان کی صلاحیتیں نکھارنے کی ذمہ داری بھی نبھاؤں گا،میںکسی کی پسند ناپسند کا نہیں اپنی کارکردگی کے بارے میں سوچتا ہوں، بولنگ میں بھی ٹیم کے کام آسکتا ہوں،فٹ رہنے کیلیے ٹریننگ کا سلسلہ کبھی نہیں چھوڑتا۔