بریکنگ نیوز: وزیراعظم عمران خان امریکہ سے واپس آتے ہی کونسے بڑے پروگرام کا افتتاح کریں گے؟ پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری دے دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ وزیراعظم اکتیس جنوری کو کفالت پروگرام کا افتتاح کریں گے جس کے تحت سترلاکھ خواتین کو موبائل فون اوربینک اکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔نجی موبائل کمپنی جازکی جانب سے ملک میں سستے سمارٹ فون جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں

ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ خواتین کودیئے جانیوالے فونز کے ذریعے ان کو بینک اکاؤنٹ بھی فراہم کیا جائیگا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ وزیراعظم اکتیس جنوری کو کفالت پروگرام کا افتتاح کریں گے جس کے تحت سترلاکھ خواتین کو موبائل فون اوربینک اکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پرہونیوالی تقریب سے خطاب میں جازکے سی ای اوعامرابراہیم نے کہا کہ ملک کے نوکروڑ موبائل صارفین بنیادی موبائل فون استعمال کرتے ہیں، کم قیمت سمارٹ فون سے صارفین فیس بک واٹس ایپ اوریوٹیوب کا استعمال کرسکیں گے۔ماہرین کے مطابق سستیسمارٹ فون کی دستیابی سے ملک میں براڈبینڈ انٹرنیٹ اور معاشی ترقی میں تیزی آئیگی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انگلینڈ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکا ٹائٹل جتوانے والے بین سٹوکس کو زبردست اور شاندار کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان سے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’سی این بی سی‘ کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران بین سٹوکس کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ وہ ان کے بارے میں کیا کہیں گے۔عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں یہ اعتراف کروں گا کہ ان دنوں مشکل سے ہی کرکٹ دیکھی کیونکہ جس طرح کے مسائل اور معاملات درپیش ہیں، میں واقعی کرکٹ نہیں دیکھ سکا لیکن بین سٹوکس بہت بڑے کرکٹر ہیں۔“یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین سٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر ہیں جنہیں حال ہی میں بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے جبکہ انہیں کچھ روز قبل آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر قرار دے کر سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔