سب کی نظر میں نااہل مگر وزیراعظم کی نظر میں اہل ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بارے میں عمران خان کے اپنے رنگیلے کیا توقعات رکھتے ہیں ؟ تہلکہ خیز تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ عثمان بزدار اصل میں عمران خان پلس ہیں ، عمران خان نے وسیم اکرم کا نام ایسے ہی استعمال کیا تھا ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عثمان بزدار اصل میں عمران خان پلس ہیں ، عمران خان نے

وسیم اکرم کا نام ایسے ہی استعمال کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ پورے پنجاب میں ان کی کارکردگی کو کوئی اچھا نہیں کہہ رہا سوائے عمران خان کے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔مظہر عباس کا کہنا تھاکہ فواد چودھری کو پتہ ہے کہ اندر سے عمران خان ہی عثمان بزدار کی کارکردگی کے ذمہ دار ہیں اور جب تک عمران خان رہیں گے تو عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے خیرسگالی کے طور پر روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار ٹن گندم بھجوانے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔ پنجاب حکومت اپنے سٹاک سے خیبرپختونخوا کو روزانہ 5 ہزار ٹن گندم فراہم کرے گی اور یہ اقدام خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت کو دور کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ضروری اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چکی آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ چکی آٹا کی قیمت میں استحکام کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے حکم پر محکمہ خوراک نے صوبہ بھر میں فلور ملوں کی انسپکشن کی اوراب تک مجموعی طور پر 1119 انسپکشن کی گئی ہیں اور 542فلورملوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گندم کا کوٹہ معطل کیا گیاجبکہ 88فلور ملوں کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں اور 14 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر مختلف شہروں میں قائم سیل پوائنٹس پر سرکاری نرخوں پر آٹے کے تھیلوں کی فراہمی جاری ہے۔