وزیر اعظم تک رسائی مزید آسان۔۔۔!!! عمران خان نے ’ خصوصی چینل ‘ لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) گزشتہ دنوں بنی گالا میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور ڈیجیٹل میڈیا پبلیشرز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی یو ٹیوب پر آنا چاہئے اور اپنا چینل بنانا چاہیئے۔ ہوا کچھ یوں کے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور

ڈیجیٹل میڈیا پبلیشرز کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیٹھک کی، اس بیٹھک میں بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، بیٹھک میں معروف کورٹ رپورٹر صدیق جان نے وزیر اعظم کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ نظر انداز ہوا ہے حالانکہ سب سے زیادہ پیسہ اس میں ہے،صدیق جان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ہمارے مین سٹریم اینکر صرف اس وجہ سے یوٹیوب چینل بنا رہے ہیں کیوں کہ یو ٹیوب اچھا خاصا معاوضہ دیتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے دو اینکرز کو یو ٹیوب نے ایک ماہ میں 71 ہزار ڈالر ادا کئے ہیں ، یہ سنتے ہی عمران خان بولے ہمیں بھی یو ٹیوب پر آنا چاہئے، وزیر اعظم خان کی اس بات پر پوری محفل کشت زعفران بن گئی۔ مزید بات کرتے ہوئے صدیق جان کا کہنا تھا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر آپ نے کوئی بات کی ہے تو اسے بہت سے مختلف انداز میں بیان کیا جائے گا اور وہ بات تب تک چلتی رہے گی جب تک آپ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہ آجائے جو کہ عموماََ کافی لیٹ ہو جاتا ہے۔مشورہ دیتے ہوئے صدیق جان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی سوشل میڈیا اور آئی ٹی ٹیم کو بہتر بنانا ہو گا کیونکہ ان کا ردعمل بہت ضروری ہوتا ہے۔