برسوں پُرانا رشتہ ختم !! نواز شریف نے نہال ہاشمی کو اپنے گھر کے اندر آنے سے کیوں روک دیا؟ اپنے پرائے سبھی دنگ رہ گئے

لندن (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ، نواز شریف نے نہال ہاشمی کو اپنے ساتھ گھر کے اندر آنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی لندن اپنے محبوب لیڈر نوازشریف کی عیادت کیلئے لندن پہنچے تو نوازشریف ایک گاڑی سے اترے اور وہاں کھڑے لوگوں

سے ہاتھ ملایا جن میں نہال ہاشمی بھی تھے۔ نہال ہاشمی جب نوازشریف کیساتھ اندر آنے کیلئے چلے تو نوازشریف نے ہاتھ سے انہیں منع کردیا اور نہال ہاشمی کو نظر انداز کرکے پوچھتے رہے کہ حسین نواز کہاں ہے اور پھر گھر کے اندر چلے گئے جبکہ نہال ہاشمی گھر کے باہر ہی کھڑے رہے ۔اس پر ڈیجٹیل میڈیا کے صحافی علی سلمان علوی نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حسین ادھر آؤ نا۔۔۔ اسے کراچی جانے والی بس پر بٹھا کے آؤ اور دیکھو کہیں واپس نہ آ جائے۔ جب تک بس چل نہ پڑے تب تک واپس گھر نہ آنا۔ یادرہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس وہی گھر ہیں جن کا نہال ہاشمی دفاع کرتے رہے اور ججز کو دھمکی دی کہ تم پر زمین تنگ کردیں گے ۔ جن ایون فیلڈ فلیٹس کا نہال ہاشمی دفاع کرتے رہے، جن فلیٹس کیلئے نہال ہاشمی نے اپنے اوپر توہین عدالت لگوائی اور نااہل ہوکر اپنی سینٹ کی سیٹ گنوائی۔ آج انہی ایون فیلڈ فلیٹس کے دروازے نہال ہاشمی کیلئے بند ہوگئے۔