ن لیگ والوں کو لندن کے ایک ایسے راستے کاپتہ ہے کہ ۔۔۔۔ ایاز امیر کا پول کھول دینے والا انکشاف

لاہور (ویب ٖڈیسک) نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ ن لیگ والوں کولندن کے ایسے راستے کاپتہ ہے کہ ان کی آنکھیں بھی بند کردیں تو یہ وہاں پہنچ جائیں گے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے

ایاز امیر نے کہا کہ ملک میں کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں ہے ، تمام معاملات ٹھیک جارہے ہیں ۔ ن لیگ اپنے ٹکٹ کٹوا کر لندن پہنچ چکی ہے ، کئی باقاعدہ عدالتوں سے اجاز ت لیکر گئے ہیں، نواز شریف کے جانے سے پہلے جورپورٹس آرہی تھیں ، ان سے لگتا تھا کہ جیسے میڈیکل ایمر جنسی لگنے والی ہے لیکن وہاں جانے کے بعد وہ صورتحال ختم ہوگئی ۔ ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کولندن کے ایک ایسے راستے کاپتہ ہے کہ ان کی آنکھیں بھی بند کردیں تو یہ وہاں پہنچ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس وقت پاکستان کی سیاست میں غیر فعال ہے کل ان کوچوتھی باری مل جائے تو اور بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال پنجاب میں فعال عثمان بزدار ہیں ، آٹے کا بحران ہے تو یہ اور بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان لائق لوگوں کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان خلا پر کر رہے ہیں اور کبھی کبھی سراج الحق بھی بول پڑتے ہیں ۔ ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا کہ سیاسی قوتوں پر اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، اس وقت آٹے کے بحران پر سیاسی جماعتوں میں لاتعلقی پائی جاتی ہے۔ آج کل پاکستان کے جو حالات ہیں ہر آنیوالے دن میں مسائل بڑھ کر سامنے آرہے ہیں لیکن نہ حکومت کو مسائل کا ادراک ہے اور نہ اپوزیشن عوام کی زبان بن کر سامنے آرہی ہے، ن لیگ میں جتنی بھی غیر یقینی صورتحال ہو لیکن ان کا ایک بھی قومی یا صوبائی اسمبلی رکن ن لیگ سے ٹوٹ نہیں سکا اور کسی نے بھی نواز شریف یا شہباز شریف کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔