یہ کام نہ کیا تو لوگ انڈوں کے ساتھ ڈنڈے بھی ماریں گے۔۔۔ ق لیگ کے اہم ترین رہنما نے حکومت کو وارننگ جاری کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغانے کہاہے کہ میں چاہتا ہوں کہ حکومت ڈلیور کرے کیونکہ اگر ہم اس حال میں بلدیاتی الیکشن میں گئے تو لوگ ہم کوانڈے اور ڈنڈے ماریں گے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغانے کہا کہ ہر اچھے دوست

کا کام ہوتاہے کہ اپنے دوست کو سیدھا راستہ دکھائے ، میں زبان سے روکنے کی کوشش کررہا ہوں کہ لوگوں سے بڑے بڑے وعدے کئے گئے تھے اور عوام کی توقعات بھی بڑی بڑی تھیں ، میں چاہتا ہوں کہ حکومت ڈلیور کرے کیونکہ اگر ہم اس حال میں بلدیاتی الیکشن میں گئے تو لوگ ہم کوانڈے اور ڈنڈے ماریں گے ۔ کامل علی آغا کا کہناتھا کہ لوگوں کواس بات سے غرض نہیں ہے کہ عشاریہ کدھر جارہاہے ؟ وہ چاہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہو، لوگوں کوریلیف ملے ، کرپشن ختم ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم کہ رہے ہیں کہ ہماری قیادت سے مشورہ کریں جب یہ مصیبت میں آتے ہیں تو ہماری قیادت سے مشورہ کرتے ہیں اور لیکن عوام کوریلیف دینے کیلئے یہ ہماری زیرک قیادت سے مشورہ نہیں کرتے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تبدیلی کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے، اپوزیشن کے تعاون سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کی جیب میں موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ باتیں ہوا ہوجائینگی، پنجاب اور مرکز میں5سال پورے کرکے دوبارہ آئین گے۔ روزنامہ جنگ میں حیدر نقوی نے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں سے اس بحث نے شدت پکڑلی ہے کہ جلد حکومت تبدیل ہونے والی ہے ۔حکومت کے ایک بڑے اتحادی جسے وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ دونوں رکھنے کا تجربہ حاصل ہے۔بار بار یہ کہتے ہیں کہ وہ عمران خان کی حکومت کو گرانے میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے اور یہ بات سچ بھی ہے چوہدری پرویز الٰہی کی جماعت کا مرکز میں اتحاد چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں یا کم از کم عمران خان کے خلاف کسی تحریک کا حصہ بننے کا اور وہ زبان کے پکے رہیں گے مگر چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ بننے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور وہ واسکٹ جو وہ پہنتے ہیں اس میں مسلم لیگ ن کے بازو لگ کر اسے جلد شیروانی میں تبدیل کرنے والے ہیں۔