ہُن آرام جے۔۔۔؟؟؟ حریم شاہ کی مسلم لیگ (ن) کی بڑی شخصیت کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ، ایک ایسی لڑکی ہے جس پر اپوزیشن نے بھی امیدیں باندھ لی تھیں کہ یہ لڑکی ضرور پاکستانی حکمران جماعت کے لوگوں کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرے گی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے میں انکو کافی آسانی ہوگی، اپوزیشن نمائندوں کی جانب سے حکومت کو

ٹک ٹاک زدہ بھی کہا گیا، لیکن اب حریم شاہ کی مسلم لیگ ن کی ایسی شخصیت کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی ہے کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی حریم شاہ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوہی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے، حکمران جماعت کے حمایتی صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ ایک متنازعہ لڑکی ہے جس کا مشہور شخصیات کے ساتھ تصاویر بنوانا اور انہیں وائرل کرنا مشغلہ ہے، اپوزیشن جماعتیں حریم شاہ کی حکومتی شخصیات کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر کو تو تنقید کا نشانہ بنا رہی تھی لیکن اب اس تصویر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ابھی تک نہ مریم اورنگزیب اور نہ ہی حریم شاہ کی جانب سے اس تصویر کے بارے میں کوئی رد عمل دیا گیا ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین جو کہ ہر وقت موقع کی تلاش میں رہتے ہیں انکی جانب سے اس تصویر ر طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں۔ حریم شاہ اور مریم اورنگزیب کی وائرل ہونے والی تصویر آپ بھی دیکھیں :