بریکنگ نیوز۔۔۔!!! میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ‏میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ، آصف غفور جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) بھیج دئیے گئے۔میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں بڑے

پیماننے پر تقرریاں اور تبادلوں کی اطلاعات ہیں، ‏میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ، آصف غفور جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) بھیج دئیے گئے۔میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور کو 2016ء میں پاک فوج کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل لیفٹیننٹ (ر) جنرل عاصم باجوہ یہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔میجر جنرل آصف غفور 2016ء سے پاک فوج کی ترجمانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے بے تحاشا مقبولیت بھی سمیٹی۔میجر جنرل آصف غفور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔ اس حوالے سے سینئیر صحافی رؤف کلاسرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر ہونگے۔