نواز شریف کو مزید ریلیف دینگے ۔۔۔۔۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایسا بیان سامنے آگیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

ملتان(ویب ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے نواز شریف کو علاج کیلئے انسانی ہمدردی پر ریلیف دیا اور ان کی رپورٹس میں اگر کچھ ثابت ہوا تو مزید ریلیف دیں گے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا نوازشریف جب پاکستان سے باہرگئے توانہیں علاج کیلئے مخصوص وقت

دیا گیا تھا، 25 دسمبرکو نواز شریف کے وکیل نے علاج کی مدت میں توسیع کی درخواست دی۔انہوں نے کہا نوازشریف کی جو رپورٹس پیش کی گئیں ان میں کچھ بھی واضح نہیں تھا، 13 جنوری کو ہم نے ناکافی شواہد پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست بھجوائی، ڈاکٹرعدنان سے مدت کی توسیع پررپورٹس منگوائیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کوکل نواز شریف کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شریف خاندان کو مکمل ریلیف مل جائیگا، شریف خاندان کی “ٹی ٹیز” پر اب کوئی کاروائی نہیں ہوگی، مریم نواز بھی باہر چلی جائیں گی، حمزہ شہباز بھی رہا ہو جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عمران خان کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کی “ٹی ٹیز” پر اب کوئی کاروائی نہیں ہوگی،چاہے وہ نواز شریف کی فیملی ہو یا شہباز شریف کی۔انکا مزید کہنا ہےکہ مریم نواز بھی باہر چلی جائیں گی، حمزہ شہباز بھی رہا ہو جائینگے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کی مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکور ٹ نے حکومت سے 7 دن میں جواب طلب کر لیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت بتائے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلے میں تاخیر کیوں کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ درخواست پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔ مریم نواز کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز کے والد بیرون ملک زیر علاج ہیں ۔