بریکنگ نیوز: جماعت اسلامی کا بڑا نقصان۔۔۔۔ اہم ترین رہنما ٹریفک حادثے میں جان بحق

نواب شاہ (ویب ڈیسک) نواب شاہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں نائب امیر جماعت اسلامی محمد عظیم بلوچ سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ دیگر 2کی شناخت عرفان لاکھو ،غلام رسول کے ناموں سے ہوئی،محراب پور سے تعزیت کے بعد کار میں واپس آرہے تھے

باندھی شوگر ملز کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پر ٹرک سے تصادم ہوگیا، زخمی 2 افراد اورلاشیں مقامی ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے باندھی شوگر ملز کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پر کار اور ٹرک کے ہولناک تصادم سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد عظیم بلوچ،عرفان لاکھو اور غلام رسول کے ناموں سے ہوئی ۔ زخمیوں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کے شکار افراد محراب پور سے تعزیت کر کے واپس آرہے تھے ۔واقعہ کی اطلاع پر جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی سول اسپتال نواب شاہ پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت، جبکہ جانبحق افراد کی میتوں کو انکے گھروں کو روانہ کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع نواب شاہ کے امیر سرور احمد قریشی، ضلع سانگھڑ کے امیر رفیق احمد منصوری اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت درجنوں عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتیں شہدادپور پہنچنے پر ماحول سوگوار ہوگیا، جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد عظیم بلوچ کی نماز جنازہ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی امامت میں میٹروول سائٹ ایریا کراچی میں جامع مسجد دارالسلام میں ادا کرنے کے بعد تدفین ان کے آبائی شہر شہدادپور میں قبرستان میں کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، نائب امراء عبدالغفار عمر، اظہارالحق، حلقہ کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، قیم محمد عبدلالوہاب، رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت جماعت اسلامی کے صوبائی، حلقہ کراچی کے رہنماﺅں، کارکنان، سیاسی و سماجی کارکنوں اور احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔