میں نے ایسا کیا جرم کیا کہ سمیع ابراہیم نے میرے خلاف 40 پروگرام کر ڈالے؟ فواد چوہدری کا دھماکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم کے چینل نے ایک کارکن کی چالیس ہزار تنخواہ روکی ہوئی تھی جس پر میں نے ادائیگی کا کہا تو سمیع ابراہیم نے میرے خلاف 40پروگرام کئے ۔ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا

کہ مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم صحافی نہیں ہیں ، ان کے بیک گراﺅنڈ کو سب جانتے ہیں یہ اوپر سے آکروارد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر بہت تنقیدہوتی ہے لیکن میں نے ٹوئٹر پر بھی کبھی کسی کو بلاک بھی نہیں کیا۔ سمیع ابراہیم کے چینل نے ایک کارکن کی چالیس ہزار تنخواہ روکی ہوئی تھی جس پر میں نے ادائیگی کا کہا تو سمیع ابراہیم نے میرے خلاف 40پروگرام کئے ۔فواد چودھری کاکہناتھاکہ تحریک انصاف اگر مبشر لقمان کو صحافی تسلیم کرتی ہے تو کرتی ہوگی لیکن اس کا مطلب یہ تونہیں ہے کہ آپ کو لائسنس مل جاتاہے کہ آپ جس کی چاہیں عزت اچھال دیں۔ انہوں نے کہا وزارتیں آتی جاتی رہتی ہیں ، ان کی کوئی بات نہیں لیکن میرا جو عزت نفس کاحق ہے اس کومان کرچلنا ہوگا ، یہ میرا قانونی حق ہے ، میں پہلے ایک انسان ہوں۔