آج اسلام آباد پہنچا ، اپنے دوست سے ملاقات کی اور پھر۔۔۔!!! آج ابو ظہبی کے ولی عہد پاکستان آئے اور چند ہی لمحوں بعد واپس چلے گئے، اس ملاقات کا مقصد کیا تھا؟ وطن پہنچتے ہی ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد پہنچا، اپنے دوست سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وطن پہنچتے ہی ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آج اسلام آباد پہنچا، اپنے دوست سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی‘‘.

واضح رہے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان کا ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے خود استقبال کیا اور گاڑی بھی چلائی ۔

جمعرات کو ابو ظہبی کے ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ نور خان ائیربیس پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔ اس موقع پر روایتی لباس میں دو بچوں نے مہمان خصوصی کو گلدستے پیش کیے اور انہیں خوش آمدید کہا۔

بعدازاں وزیراعظم کے ہمراہ ولی عہد شیخ محمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، اس دوران عمران خان نے خود گاڑی چلائی۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور یو اے ای کے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم اور شیخ محمد بن زاید النہیان کے مابین ملاقات ہوئی۔