پاکستانی ’ نائیک‘۔۔۔!!! شاہد مسعود نے انیل کپور کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ایک دن کے لیے وزارتِ عظمیٰ مانگ لی، 1 دن کا وزیر اعظم بن کر کونسے 3 کام کریں گے؟ پلان سب کے سامنے رکھ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) ڈاکٹر شاہد مسعود پاکستان کے معروف صحافی ہیں اور وہ نجی ٹی وی چینل سے بطور تجزیہ نگار منسلک ہیں۔حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران ڈاکٹر شاہد مسود سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ ایک دن کے لیے وزیراعظم بن جائیں تو آپ پاکستان کے کون سے 3 مسائل ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے؟جس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر

شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ باقی تین مسائل تو ایک طرف رکھ دیں ،ان 3 مسائل سے قبل میں اس بات کو یقینی بناوں گا کہ میرا وزارت عظمیٰ کا دور کبھی ختم نہ ہو۔ڈاکٹر شاہد مسود نے کہا کہ اگر میں ایک دن کے لیے وزیراعظم بن گیا تو ایسی قانون سازی کروں گا کہ اگلے 15 سال کے لیے وزیراعظم رہوں۔اس کے علاوہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا،سب کو جیل میں ڈالوں گا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:


۔ڈاکٹر شاہد مسعود سے مزید سوال کیا گیا کہ اگر وزیراعظم عمران خان آپ سے 3 مشورے مانگیں تو آپ انہیں کیا نصیحت کریں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں عمران خان کو مشورہ دوں گا جو آپ کا بنیادی منشور تھا اس کو اپنا لیں۔عمران خان کا منشور تھا کہ ہم نے اداروں کو ٹھیک کرنا ہے،بغیر امیتاز کے احتساب کرنا ہے۔اور روایتی سیاست ختم کرنی ہے۔ کہ گذشتہ برس نومبر میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے معروف صحافی اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو 28 جنوری 2019ء رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر شاہد مسود جو تین ماہ سلاخوں کے پیچھے رہے۔سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود پرپاکستان ٹیلی ویژن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام تھا۔ڈاکٹر شاہد مسعو د کو سخت حراست میں ہتھکڑیاں پہنا کر پیش کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔