بُزرگ پنشنرز کی سُنی گئی۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان نے اچانک پنشنوں میں کتنے فیصد اضافے کی منظوری دے دی، خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کو اب 5 ہزار250 کی جگہ 8 ہزار500 روپے نشن ملے گی، اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنرز کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ کردیا ہے۔

ای او بی آئی کے اندراصلاحات اوربہتری سے پنشن میں اضافہ ہوا۔ ای او بی آئی پنشنرز کو اب 5 ہزار250 کی جگہ 8 ہزار500 روپے نشن ملے گی۔ اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنرز کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اورقدم ہے۔ مزید برآں وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کورکمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور احتساب کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

کورکمیٹی ارکان نے پی آئی سی واقع پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔ کورکمیٹی کے بعض ارکان کے انتظامیہ کی جانب سے ایکشن میں تاخیر پرتحفظات کا اظہار کیا۔ کورکمیٹی ارکان نے کہا کہ انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تونقصان کم ہوتا۔ وزیراعظم عمران خان اور شرکاء نے اتفاق نے کیا کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب پی آئی سی کے ایم ایس کی وکلاء اور ڈاکٹرزکے درمیان ہنگامہ آرائی کے واقعے پر نقصان کی جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ایمرجنسی بیک ہال، 15 سیلنگ پیسز، اے ایم ایس ڈاکٹرز روم کے دروازے ٹوٹ گئے۔ حملے میں فارمیسی کے دوشیشے ، اور7 گملوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کی گاڑیوں کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے ، پنجاب حکومت اس کو ادا کرے گی۔

ہسپتال کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے اس کا بھیہ تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ دریں اثناں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔ جس میں گزشتہ روز کے واقعے اور قانون کی بالادستی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وکلاء رہائی کے لئے آج ہی ہائیکورٹ میں درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد آج ہی سماعت ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔