کسی بھول میں نہ رہنا ، عمران خان بزدل یا گھبرا جانیوالوں میں سے نہیں ، بلکہ وہ یہ کام کر کے رہے گا ۔۔۔۔۔ حسن نثار کا ایک زبردست سیاسی تبصرہ

کراچی(ویب ڈیسک)جیو کے پروگرام ”میرے مطابق“میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ مراد علی شاہ کو پتا نہیں کہ عمران خان ایسی مشین کا نام ہے جس میں قدرت نے گھبرانے والا پرزہ نہیں رکھا عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ انہیں رُلاؤں گا

اس نے انہیں رُلا بھی دیا اور رول کر بھی رکھ دیا ہے، اٹھارہ نہیں صرف ایک سوال کا جواب دیں پچھلے دس سال میں شہباز شریف کے 70گنا، بیٹے کے اثاثوں میں 8ہزار گنار اضافہ کیسے ہوا؟ میں تو صرف یہ کہتا ہوں کہ کچھ تو شرم اور حیا کرو، احسان فراموش عمران خان نہیں شہباز شریف ہیں، ضیاء الحق کی برسی یہ بیچتے رہے اور اس کا مشن مکمل کرنے کے دعوے کرتے رہے آج اس کی قبر کا راستہ بھول چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مراد علی شاہ بہت پیارا نام ہے، ماں باپ کو نام رکھتے ہوئے پتا نہیں ہوتا کہ بچہ کیسا نکلے گا، مراد علی شاہ کو پتا نہیں کہ عمران خان ایسی مشین کا نام ہے جس میں قدرت نے گھبرانے والا پرزہ نہیں رکھا ہے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ انہیں رُلاؤں گا اس نے انہیں رُلا بھی دیا اور رول کر بھی رکھ دیا ہے بیرسٹر شہزاد اکبر کے شہباز شریف سے اٹھارہ سوالات میں سے میں صرف ایک کا جواب مانگتا ہوں کہ پچھلے دس سال میں شہباز شریف کے 70گنا،بیٹے کے اثاثوں میں 8ہزار گنا اضافہ کیسے ہوا؟ میں تو صرف یہ کہتا ہوں کہ کچھ تو شرم اور حیا کرو، نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے دیگر کزنز کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا آج ان سے دولت میں میلوں آگے نکل گئے ہیں۔