پاکستان کی بروقت کارروائی۔۔۔!!! کابل میں پھنسے ہوئے پی آئی اے کے طیارہ کو کیسے چھڑوایا؟ 162 مسافروں کی زندگی بچا لی گئی

کابل (نیوز ڈیسک) کابل میں پھنسے پی آئی اے طیارے کو اڑان کی اجازت مل گئی۔ پاکستان نے معاملہ سفارتی چینل پر اٹھا کر حل کرایا۔

تفصیل کے مطابق کابل میں روکے گئے پی آئی اے کے طیارے کو اڑان کی اجاز ت مل گئی۔ افغان حکام نے پی آئی اے طیارے کو چھوٹا رن وی استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ مگر دیگر طیارے معمول کے مطابق اپنی اڑان بھر رہے تھے۔پاکستانی سفارتخانے نے جہاز کو روکنے جانے پر معاملے کا نوٹس لیا اور معاملے کو سفارتی طور پرحل کیا۔افغان حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو کابل ائیرپورٹ اڑان بھرنے سے روک دیا تھا ۔

افغان حکام نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے اسلام آباد سے آج صبح کابل پہنچنے والی پرواز کو دوبارہ اڑان کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا ۔کابل سے اسلام آباد واپسی کے لیے 162مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق افغان حکام جہاز سے مسافروں کو اترنے بھی نہیں دے رہے۔

پی آئی اے کے اے 3ٹوئنٹی طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے بڑے رن وے پر بڑے طیارے معمول کے مطابق اڑان بھر رہے ہیں۔تاہم معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھانے سے پی آئی اے کے طیارے کو اڑان کی اجازت مل گئی ہے۔یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیاں معاملات تنازعات کا شکار رہے ہیں جس سے افغانستان کے پاکستان دشمنی عزائم کا حصہ ہے۔

تاہم پاکستان افغانستان میں امن کا خواہ ہے، اور طالبات اور امریکا کے درمیان مذاکرات کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جس کو افغانستا اور امریکا کئی بار تسلیم کر چکا ہے۔ مگر پی آئی اے طیارے کا کابل میں روکا جانا تعلقات کو سفارتی خراب کرسکتا ہے۔