بریکنگ نیوز: پاکستان میں ہونے والی جوہری سرگرمیوں پر آئی اے ای اے کا حیران کن موقف سامنے آ گیا ، پوری قوم دنگ رہ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد نے پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے جوہری سلامتی کے اقدامات کی تعریف کی ہے اور اس حوالے سے اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وفد کاکراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ، چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی و دیگر سے ملاقاتیں کیں،تفصیلات کے

مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد نے راجا عبدالعزیز راجہ عدنان کی قیادت میں 4 سے 7 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کیا،دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق یہ دورہ آئی اے ای اے اور پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کوآپریشن پروگرام کا ایک حصہ تھا ، 2005 میں پاکستان میں جوہری سلامتی کے نظام کی تاثیر کو بڑھانے کے لئے باہمی اتفاق کیا گیا تھا جبکہ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کو 2011 میں بڑھایا گیا تھا تاکہ اضافی شعبوں کو بھی شامل کیا جاسکے۔