ماشاء اللہ سبحان اللہ : آج دورہ لاہور میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بغیر کسی اطلاع ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھنے والوں کا دل خوش ہوگیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ماشاء اللہ سبحان اللہ ، آج دورہ لاہور میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بغیر کسی اطلاع ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھنے والوں کا دل خوش ہوگیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر آج لاہور پہنچے، انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کا مدت ملازمت میں توسیع کے بعد یہ پہلا دورہ لاہور ہے، اس موقع پر انہوں نے سفید ٹوپی، شلوار قمیض کے اوپر نیلے کوٹ کے ساتھ کندھوں پر چادر ڈال رکھی تھی۔ یاد رہے کہ تین دن قبل بہاولپور کے قریب سرمائی تربیتی مشقوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، تربیتی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف نے سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ٹرانس فرنٹیئر آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔ ان مشقوں میں پاک فضائیہ اور سعودی زمینی افواج کے دستے بھی شریک تھے، سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی یہ مشقیں دیکھیں جب کہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکا کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔