علیمہ خان کیخلاف نیشنل کرائم ایجنسی جاؤں گا۔۔۔ بڑے حکومتی مخالف نے دھماکہ خیزاعلان کر دیا، کپتان ششدر رہ گیا

لندن (ویب ڈیسک) علیمہ خان کیخلاف نیشنل کرائم ایجنسی جاؤن گا۔۔۔ بڑے حکومتی مخالف نے بڑا اعلان کر دیا، کپتان پر سکتہ طاری۔ پاکستان مسملم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ وکلا سے مشاورت کرلی ہے، پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں عليمہ خان، فيصل ووڈا،

جہانگير ترين اور عليم خان کے خلاف نيشنل کرائم ايجنسی جاؤں گا۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ اپنے وکلا سے مشورہ کرليا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لندن ميں عليمہ خان اور فيصل ووڈا کی پراپرٹی کو ايکسپوز کيا تھا، نيب نے اس پر کوئی ايکشن نہيں ليا، لندن ميں فيصل واوڈا کی 30 ملين پاؤنڈ کی جائيداديں ہيں، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی بہن عليمہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ علیمہ باجی آپ کو بھی اربوں روپے کا حساب دينا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگير ترين کی ايک پراپرٹی کی قيمت 10 ملين پاؤنڈ سے زيادہ ہے، ليگل ٹيم کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی ہے، جلد مقدموں کی شروعات کروں گا۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کیا ہے لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے فیصل ووڈا کو بتانا پڑے گا تیس مِلین پاؤنڈ کہاں سے لائے ، علیمہ خان کے ذرائع آمدن بھی پوچھیں گے علیمہ خان سلائی مشینوں کا کاروبار کرتی تھیں جہانگیر ترین نے پیسے کیسے برطانیہ ٹرانسفر کئے جہانگیر ترین کی ایک پراپرٹی کی قیمت دس ملین پاؤنڈ سے زیادہ ہے عابد شیر علی نے مزید کہا کہ علیم خان کی بھی لندن میں پراپرٹیز ہیں ، فیصل ووڈا، علیمہ خان، جہانگیر ترین اور علیم خان کو لیگل نوٹس بھیجوں گا،نیب نے پی ٹی آئی کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ، ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کسی سیاستدان کا ہوتا تو قیامت ٹوٹ پڑتی۔