بریکنگ نیوز : حکومت گرانے کے خواب چکنا چور۔۔۔ عدالت سے سابق وزیراعظم کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومتی دیوار گرانے کے خواب چکنا چور۔۔۔ عدالت سے سابق وزیر اعظم کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی۔ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، نیب کی سزا بڑھانے کی درخواست پر بھی 18 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف نے سزا کالعدم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ نواز شریف کی مرکزی اپیل سے پہلے جج ویڈیو کیس کے تناظر میں فیصلہ ہوگا۔ جج ویڈیو کیس میں ناصر بٹ نے نواز شریف کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست کی تھی، نواز شریف نے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو گواہ بنانے کی استدعا کر رکھی ہے۔ سلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نوازشریف کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیل بھی 18 دسمبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کردی۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور پونے چار ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے سزا کالعدم کرنے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ نیب نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل دائر کی ہے۔