انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!!! دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ، دھرتی ماں کے کئی بیٹے شہید

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیے، جبکہ فائرنگ سے 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن چرخیل اوربویا کے علاقوں میں کیا۔فورسز کو چرخیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر آپریشن کیا تو دہشتگردوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار شیرزمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں دو دہشتگرد کو بھی ہلاک کردیا ہے۔