(ن) لیگ اور تحریک انصاف ایک پیج پر۔۔۔؟؟؟ شہباز شریف نے (ن) لیگیوں کارکنوں کو بڑا حکم جاری کر دیا، 10 دسمبر کو کیا ہونے والا ہے؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی کامیابی کا جشن منانے کی تیاریاں شروع کردیں، شہبازشریف نے کارکنان اور ممبران اسمبلی کو 10دسمبر کو اورنج لائن ٹرین کے ہراسٹیشن پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ تمام ن لیگ کارکن اور ممبران اورنج لائن ٹرین کے ہر اسٹیشن پر موجود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے لندن سے جنرل سیکرٹری لاہورخواجہ عمران نذیر کو فون کیا۔جس میں شہبازشریف نے جنرل سیکرٹری کو لاہور کو ہدایت کی کہ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر صرف تختیاں لگا سکتی ہے۔ لیکن ہم کسی عوا می منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبے ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔2 سال تک اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر میں تاخیرموجودہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔صدر ن لیگ شہبازشریف کی ہدایت پر لاہور کی قیادت نے کل پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ممبران شرکت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پارٹی صدر شہبازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی کامیابی کاجشن منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ شہبازشریف نے کارکنان اور ممبران اسمبلی کو 10 دسمبر کو اورنج لائن ٹرین کے ہراسٹیشن پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ تمام ن لیگ کارکن اور ممبران اورنج لائن ٹرین کے ہر اسٹیشن پر موجود ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ن لیگی کارکن افتتاح کے موقع پر مسافروں میں پمفلٹ ، پھول اور فلاحی منصوبوں کے پمفلٹ تقسیم کریں گے۔ واضح رہے حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا 10دسمبر کو افتتاح کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ ن لیگ کی حکومت نے شروع کیا تھا۔ لیکن سیاسی ایشو کی بناء پر منصوبہ دو سال کی تاخیرکا شکار رہا۔