You are here
Home > پا کستا ن > اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ۔۔۔۔ دو روز قبل واپڈا ٹاؤن لاہور میں میاں بیوی کی دو بچوں سمیت ہلاکت: حقیقت تو کچھ اور ہی نکلی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اصلیت سامنے آگئی

اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ۔۔۔۔ دو روز قبل واپڈا ٹاؤن لاہور میں میاں بیوی کی دو بچوں سمیت ہلاکت: حقیقت تو کچھ اور ہی نکلی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اصلیت سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)واپڈا ٹائون میں میاں بیوی اور دو بچوں کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گھریلو ملازمہ 30 سالہ صبا اسکے شوہر 35 سالہ سرفراز ،بیٹی 4 سالہ آمنہ اور بیٹے 2 سالہ شیرو کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا بعد ازاں کوارٹر کو آگ لگا دی گئی تا کہ

یہ بھی پڑھیں:چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ میں ایسی ہستی شریک ہو گئی کہ پورے ضلع میں دھوم مچ گئی، لوگ دیدار کے لیے بے تاب

قتل کی واردات کو چھپایا جا سکے ۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا جنہوں نے تدفین کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جبکہ ماں کا گلا دبایا گیا اور باپ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ۔دریں اثنا واپڈا ٹاؤن میں میاں بیوی اور دو بچوں کی پراسرار ہلاکت کیخلاف ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر گرین ٹاؤن روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک کا نظام کئی گھنٹے معطل رہااور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مظاہرین نے واقعہ کو اتفاقیہ حادثے کے بجائے قتل کی واردات قرار دیا ۔ مظاہر ین کا کہنا تھا کہ سرفراز ، اسکی اہلیہ اور دوبچوں کو زندہ جلا یا گیا ہے ،مظاہرین نے پولیس حکام سے تحقیقات اور ملزموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:کرپشن کیسز پر سزا یقینی ۔۔۔۔مگر صرف نواز شریف سزا نہیں پائیں گے ایسے ایسے پردہ نشین سزا پائیں گے کہ میاں صاحب بھی حیران رہ جائیں گے ۔۔۔۔۔ شریفوں اور انکے حواریوں کو ڈرا دینے والی تحریر سامنے آ گئی

واقعہ کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔ لاہور کے علاقے واپڈا ٹاون میں ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور انکے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا کر لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے ، جاں بحق افراد میں 30 سالہ سرفراز اور اس کی 30 سالہ بیوی صبا ، 5 سالہ بیٹی آمنہ اور ڈھائی سالہ بیٹا شیراحمد شامل ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،جس سے گھریلو ملازم میاں بیوی اورانکے 2 بچےجھلس کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق گھریلو ملازم سرفرازاور اس کی بیوی گرین ٹاون کے رہائشی تھے ،مگر ملازمت کے باعث سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھے ۔(م۔ش)

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے امیج کو سب سے زیادہ نقصان کس آرمی چیف کے دور میں ہوا ، کونسا آرمی چیف پاک آرمی کے وقار کا اپنے خاندانی وقار سے بھی زیادہ خیال رکھتا تھا ؟ سلیم صافی کی یہ شاندار تحریر ملاحظہ کیجیے


Top