حیران کن خبر : مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کس مجبوری کے تحت کیا گیا ، مولانا جی کے ساتھ کس نے ہاتھ کیا ؟ صف اول کے تجزیہ کاروں نے بتا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے واپسی ان کے سیاسی سفرکی واپسی ہے لگ یہ رہا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی بڑا ہاتھ ہوگیا ہے، جے یو آئی ایف کے اس اقدام سے حکومت کو کافی فائدہ پہنچے گا اور اپوزیشن کیلئے آئندہ کوئی تحریک چلانا مشکل

ہوجائے گا۔مولانا کے پلان بی سے مطالبات تو پورے نہیں ہوسکتے لیکن ایک سیاسی افراتفری ضرور مچ سکتی ہے۔سینئر تجزیہ کاروں شہزاد اقبال، مظہر عباس، سلیم صافی اور حامد میر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ ختم کرنے کے اعلان پرجیو نیوز پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ دھرنا ختم ہوگیا تو پھر بے شک وہ جلسے بھی کریں اور جلوس بھی نکالیں لیکن اسکے اثرات وہ نہیں رہتے۔انہوں نے کہا کہ بیسٹ پلان تو پلان اے ہی ہوتا ہے اب اگر ان کو اس میں استعفیٰ والی کامیابی نہیں ملی تومجھے لگتا ہے پلان بی ، سی اور ڈی میں بھی یہ نہیں ہوگا ۔