تہلکہ خیز انکشاف ۔۔۔!!! دنیا ٹی وی چینل کے ریحام خان پر شہباز شریف سے پیسے لینے کے الزامات کیس میں نیا موڑ، کس کو اربوں روپے کا جرمانہ ہو گیا ؟ تازہ ترین اطلاعات

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کو اپنے پاس سے خبریں چلانا مہنگا پڑ گیا، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ریحام خان کے خلاف شیخ رشید کے الزامات چلائے گئے، جس پر ریحام خان کی جانب سے لندن کی عدالت میں ہرجانے کا ہتک عزت کا

دعویٰ دائر کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آن دی فرنٹ میں عوامی لیگ کے سربراہ اور وفاقی ریلوے نے الزامات لگائے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب لکھنے کی مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے بھاری رقم موصول کی ہے، اور اسی وجہ سے عمران خان کی ذات پر بہت سے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ریحام خان کی جانب سے لندن کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا جس پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے، اپنے ویڈیو بیان میں ریحام کے وکیل کا کہنا تھا کہ ’’ ریحام خان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں تھا کہ وہ اس چینل کے خلاف لندن میں میں قانونی کارروائی کرتی، آج عدالت کا فیصلہ آنے پر ریحام خان بہت خوش ہیں کہ ان پر جو جو الزامات لگائے گئے وہ بے بنیاد ثابت ہوئے، عدالتی فیصلے سے نہ صرف ریحام خان سرخرو ہوئیں ہیں بلکہ چینل کو بھاری رقم بطور رقم بھی ادا کرنا پڑی ہے ‘‘۔عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’’ صرف دنیا ٹی ویچنل ہی نہیں بلکہ پاکستان کے کئی میڈیا ہاؤسز مجھ پر اس طرح کے الزامات لگاتے رہے ہیں، آج کا لندن عدالت کا فیصلہ ان تمام چینلز کو بہترین جواب ہے، آج جو فیصلہ آیا اس سے ثابت ہہوگیا کہ میرا دامن صاف ہے اور میں نے کسی سے کوئی پیسے نہیں لیے، بلکہ جو بھی لکھا سچ لکھا ہے ‘‘۔