نواز شریف بُری طرح ٹوٹ گئے۔۔۔!!! مریم نواز کا بھی باپ کی خاطر پیچھے ہٹنے کا فیصلہ، بیرون ملک روانگی سے قبل مسلم لیگیوں کو بڑا دھچکا دے ڈالا

لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و کالم نگار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف ،مریم نوازدل شکستہ ہوچکے، نوازشریف بری طرح ٹوٹ چکے ہیں، اوپر سے بیمار بھی ہیں اللہ ان کو صحت دے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ

مریم نواز پیچھے ہٹ رہی ہیں، ہماری اطلاع یہ ہے کہ نوازشریف بری طرح ٹوٹ چکے ہیں، اوپر سے بیمار بھی ہیں اللہ ان کو صحت دے، بیماری کو مذاق نہیں بنانا چاہیے۔سیاست الگ اور انسانیت الگ چیز ہے، انسانیت ہر حال میں برقرار رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی شکستہ دل ہیں، شکستہ دل ہیں مگر حوصلے نہیں ہارے۔شکستہ دل ہیں اور حوصلے بھی اب کہ گئے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ مال اور اولاد قرآن کہتا ہے فتنہ ہے، آزمائے جاؤ گے، بینک میں پیسے جتنے بھی ہوں لیکن کوئی کسی کو دیتا نہیں ہے۔سب سے اچھا اعمال کسی کو پیسا اور مال دینا ہے۔آدمی مال نہیں چھوڑ سکتا،جو لوگ کہتے ہیں کہ نوازشریف اور زرداری پیسے دے گا۔ ایسا بالکل نہیں، چمڑی جائے دمڑی نہ جائے۔خان صاحب کو چھوڑیں خان صاحب کی بہت سی باتیں ہیں،ایک کروڑ نوکریاں ، 50 لاکھ گھر، ان کا بس چلتا تو کہتے چاند پر بھی ایک ایک گھر بنا دوں گا۔خان صاحب، انسانی نفسیات اورتاریخ کی پیچیدگیوں کو نہیں سمجھتے ، وہ سادہ آدمی ہیں۔میں ہمیشہ کہتا ہوں، خان صاحب10شوکت خانم، 100نمل کالج بنا سکتے ہیں۔لیکن ملک ڈھنگ سے نہیں چلا سکتے ، وہ مردم شناس نہیں ہیں۔خان صاحب کو یہ بھی نہیں پتا کہ بلتستان کا محاورہ ہے کہ ایک ہاتھ میں خربوزے نہیں پکڑے جاتے۔ جن لوگوں فیصلے کرنے ہیں ان کو معلوم ہے ایسا نہیں ہوسکتا۔ہارون الرشید نے کہا کہ اگر کوئی بات نہیں ہوئی ،تو حکومت کیسے راضی ہوگئی؟ میں نے نعیم الحق کو کبھی کسی پر ترس کھانے والا بیان نہیں دیکھا۔عدالت کیا کہتی ہے جانے دو،عدالت کہتی ہم کیوں کریں ، حکومت فیصلہ کرے۔عدالت سیاستدانوں اور حکومت کی غلطیوں کا بوجھ کیوں اٹھائے۔انہوں نے شہبازشریف، آصف زرداری سب چلے جائیں گے لیکن یہاں پر بڑا سکون ہوگا۔