مولانا فضل الرحمان اپنے مقصد میں کامیاب۔۔۔!!! حکومت اور مولانا کے درمیان بھی ڈیل ہوگئی، کیا معاملات طے پائے گئے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز

لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و کالم نگار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کی بھی ڈیل ہو گئی ہے،ڈیل کروانے والوں میں ایک اعجاز صاحب شامل ہیں جب کہ ایک ترمذی شامل ہیں،اعجاز صاحب راولپنڈی میں رہتے ہیں،اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا، ترمذی صاحب کے ذریعے سے ہی

اعجاز صاحب سے بات ہوئی۔اس قبل بھی وہ دو ڈیلز کرا چکے ہیں جن کا ذکر تاریخ میں ہو گا،دھرنے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں کہ دھرنا ختم نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ دھرنے کے لوگ اٹھ جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،دھرنے کے لوگ نہیں اٹھیں گے۔دھرنے میں بیٹھے لوگ برگر نہیں کھاتے وہ چرواہے اور کسان ہیں،ان کے برین واش کیے گئے ہیں،یہ سردی ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی،یہ بھی ڈیل کا حصہ ہے کہ دھرنا دینے والے لوگ نہیں اُٹھیں گے،اس کے علاوہ ابھی کئی فیصلے ہونا باقی ہیں۔آنے والے دنوں میں بہت سے لوگ بہت کچھ مان جائیں گے، کچھ لوگ پیچھے ہٹ جائیں گے اور ملک استحکام کی طرف جائے گا، ایک ایسا طبقہ ہے جو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ رہیں گے،وہ لوگ مولانا فضل الرحمن کو صلاح الدین ایوبی سمجھتے ہیں،مولانا کے دھرنے کے ذریعے سے ہی نواز شریف کو باہر بھجوانے کی بات مانی گئی ہے اور ابھی بہت کچھ مانا جائے گا۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کی بھی ڈیل ہو گئی ہے،ڈیل کروانے والوں میں ایک اعجاز صاحب شامل ہیں جب کہ ایک ترمذی شامل ہیں،اعجاز صاحب راولپنڈی میں رہتے ہیں،اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا، ترمذی صاحب کے ذریعے سے ہی اعجاز صاحب سے بات ہوئی۔اس قبل بھی وہ دو ڈیلز کرا چکے ہیں جن کا ذکر تاریخ میں ہو گا،دھرنے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں کہ دھرنا ختم نہیں ہو گا۔