برصغیر کی تاریخ بدلنے کا وقت۔۔۔!!! تاریخ میں پہلی بار بھارت میں پاکستانی جھنڈے لہرا دیئے، کریڈٹ عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) خالصتان تحریک کے رہنماء گوپال سنگھ چاولہ کہنا ہے کہ سکھ تاریخ میں عمران خان کا یہ سال سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں کہ بھارت میں پہلی مرتبہ پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں خالصتان تحریک

کے رہنماء گوپال سنگھ چاولہ کا کہنا تھا کہ سکھ تاریخ میں عمران خان کا یہ سال سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں کہ بھارت میں پہلی مرتبہ پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا، اس کا کریڈٹ صرف اور صرف وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج سکھوں کے سب سے بڑے گردوارے کرتار پور کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ 14 کروڑ سکھوں کا دلوں سے نکلتا ہوا اعتبار، اور جیتا جاگتا انسان ، صرف عمران خان ہے، کوئی سودا بازی نہیں، کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں، سکھ قوم نے عمران خان کو جہاں لے کر جانا ہے وہاں آپ کو کوئی نہیں لے جا سکتا، جو کام آپ نے سکھوں کے لیے کر دیا ہے وہ آج تک کوئی نہیں کر سکا۔ میرا تایا اس مٹی کو چوم کر رویا کرتا تھا، بٹوارے کے بعد خار دار تاریں لگا دی گئیں، چار پشتوں تک سکھ قوم اپنے باپ ( گرونانک ) کے گھر آنے کے لیے روتے رہے، سکندرِ اعظم نے ڈرا کر دنیا کو جیتا تھا لیکن عمران خان نے پوری دنیا کا دل محبت سے جیت لیا ہے، جب میں عمران خان سے گلے ملے تھا میں محبت سے ہی ملا تھا، جہاں پر بابا گرونانک کا نام آگیا وہاں پر سب خیریں ہوگئیں، عمران خان کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے سکھوں کی خواہشیں پوری کر کے پوری دنیا کو سرپرائز دے دیا ہے، 10 مہینوں میں پاکستان میں یہ کام کر دکھایا ہے جو کوئی نہیں کر سکتا ، ہم نے آج سے پہلے جنت نہیں دیکھی تھی آج عمران خان کی وجہ سے جنت دیکھ سکا ہوں، عمران خان نے سکھوں کے زخموں پر سب سے بڑا مرحم رکھ دیا ہے ، مرحم بھی اس زخم پر جسے مودی نے دیا تھا، یہ ایک نیک ویزر اعظم ہے، ہر بندہ اپنا نفع نقصان دیکھتا رہا لیکن عمران خان وہ پہلا شیر ہے جس نے اپنا فائدہ نہیں دوسروں کا فائدہ دیکھا، عمران خان کے احسان اور بابا گرونانک کے سچ کو کبھی تک کوئی نہیں دبا سکتا، آج 14 کروڑ سکھوں کے دلوں میں ٹھنڈ پڑ گئی، آج نوجوت سنگھ سدھو اپنے یار عمران خان کا پھر شکریہ ادا کرتا ہے، عمران خان کا دل سمندر جیسا ہے، ایک ایک سکھ سوا سوا لکھ جیسا ہے، سوا سوا لاکھ سکھ اب آپ کو دعائے دے گا، امرتسر سب سے بڑی منڈی ہوا کرتا تھا لیکن ہماری قسمت پر تالے لگا دیئے گئے، مجھے کوئی ڈر نہیں کوئی خوف نہیں ، میں نریندر مودی کو بھی منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی جپھی بھیج رہا ہوں، ہمیں سرحدوں کو نہیں دیکھنا ایک دوسرے کے لیے پیار اور امن پیدا کرنا ہے۔