مجھے مولانا کی ایک بات نے حیران و پریشان کر رکھا ہے ۔۔۔۔ کل کنٹینر پر مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرنے والے سلیم صافی نے حیران کن بات کہہ ڈالی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور صحافی سلیم صافی مولانا فضل الرحمٰن سے اپنی حالیہ ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ آج مولانا فضل الرحمٰن سے انکے کنٹینر میں کھانے پر ملاقات ہوئی۔ میں نے انہیں بہت کریدا لیکن کچھ نہ اگلوا سکا ۔ میں حیران ہوں اور مولانا کے اس حد درجہ اعتماد اور

اطمینان کی منطقی وجہ ابھی تک نہیں سمجھ سکا۔ مولانا صاحب بدستور مصر ہیں کہ استعفیٰ لے کر جاؤں گا لیکن یہ نہیں بتاتے کہ کیسے لے کر جائیں گے۔ کہتے ہیں بس دیکھتے جائیں۔ حیرت انگیز طور پر مولانا فضل الرحمٰن اب بھی پی پی پی اور نون لیگ سے مطمئن نظر آتے ہیں اور ان سے شکایت کا ایک لفظ انکی زبان پر نہیں آیا ۔