مذہبی ہم آہنگی کی شاندار مثال۔۔۔!!! وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار نے ننکانہ صاحب کے سکھ برادری اور دیگر طلباء طالبات کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں بننے والی بابا گورو نانک یونیورسٹی کے ماڈل کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو یونیورسٹی کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا

کہنا تھا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کا منصوبہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،بابا گورو نانک یونیورسٹی کے تعمیر کے منصوبے پر 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔اس منصوبے کی تکمیل سے ننکانہ صاحب اور گرد و نواح کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے لاہور اور دیگر شہروں میں نہیں جانا پڑے گا،سکھ برادری کے نوجوان بھی بابا گورو نانک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے، بابا گورو نانک یونیورسٹی کے منصوبے کے بعد کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخ ساز اقدام ہے۔