بریکنگ نیوز: عدالت نے مریم نواز کے بعد ایک اور (ن) لیگی رہنما کو بڑی خوشخبری دے دی ، رہائی کا حکم جاری

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی الائٹمنٹ کیس میں سابق وزیر کامران مائیکل کی ضمانت منظور کر لی ، نیب نے کامران مائیکل کو اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد و ضوابط کے بر خلاف من پسند افراد کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹ الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکور ٹ نے پلاٹوں کی غیر قانونی الائٹمنٹ کیس میں سابق وفاقی وزیرکامران مائیکل کی ضمانت منظورکرلی، عدالت نے کامران مائیکل کو جیل سے ضمانت سے رہاکرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے شریک ملزم جاوید مخدوم کو بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد و ضوابط کے بر خلاف من پسند افراد کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹ الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا،کامران مائیکل مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں، وہ ن لیگ کی سابق حکومت میں پورٹ اینڈ شپنگ کے وزیر رہے، وہ اقلیتوں اور انسانی حقوق کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے مشروط ضمانت دے دی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے والد محترم پارٹی قائدمیاں نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث فی الحال کسی قسم کی بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھی شریک نہیں ہوں گی۔نواز شریف کی صحت میں بہتری آنے تک مریم نواز سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں گی۔ جبکہ دوسری جانب شہباز شریف نے مریم نواز کی ضمانت منظوری پر اظہار تشکر کیا اور کارکنوں، دوست و احباب سے اپیل کی کہ وہ پارٹی قائد کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منظور ہوئی۔