عثمان بزدار کی دوسری شادی ۔۔۔!!! ارشاد بھٹی کو سوچے سمجھے بغیر جھوٹی خبر دینا مہنگا پڑ گیا ، ایسا قدم اٹھا لیا کہ دوسروں کی مخبری کرنے والے کانوں کو ہاتھ لگانے لگیں گے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری شادی کی خبر جھوٹی نکلی، کرپشن کے الزامات بھی غلط ، سینئر صحافی ارشاد بھٹی کو قانونی نوٹس ارسال، نوٹس 25 کروڑ روپے کا بھیجا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کے ٹاک شومیں ارشاد بھٹی کے جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغازہوا تھا مگر آج وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق متاثرہ شخص اور اُن خاندان کی عزت پر حرف آنے کے باعث چودہ روز کے اندر ارشاد بھٹی کو پچیس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ نوٹس میں لکھاہے بغیر تصدیق کے جھوٹی خبر نشر کرنا پیمرا ایکٹ2007کی خلاف ورزی بھی ہے او راس قانونی نوٹس کے مطابق ارشاد بھٹی اُسی نجی ٹی وی کے اُسی ٹاک شومیں مذکورہ شخص سے واضح اور واشگاف الفاط میں معافی بھی مانگنا ہوگی۔
Legal Notice to Irshad Bhatti
یاد رہے کہ 29اکتوبر2019 کونجی ٹی وی کے ٹاک شومیں میں ان الفاظ کیساتھ جھوٹا اور بے بنیاد دعوی کیا تھا کہ ”آپ کو اور ساروں کو مبارک ہو کہ بزدر صاحب نے دوسری شادی کر لی ہے، اور اس کے بعد جو کہانیاں ہیں نہ دوسری شادی کی فیملی کی وہ بھی کمال ہیں۔اور اس کے بعد جو گھر لیا انہوں نے،جو وہ خوشاب کے دورے کیئے انہوں نے۔شادی تو خیر ان کا حق ہے لیکن اس کے بعد جو کہانیاں ہے وہ کما کی ہیں“۔علاوہ ازیں اسی پروگرام میں یہ بھی الزام عائد کیاتھا کہ وزیراعلیٰ خوشاب گئے ہیں دو دروں پر۔وہاں دو دو لاکھ کے چیک ملے ہیں اس پر پانچ ہزار بچ گئے، ایک لاکھ 95ہزار لے کر گھر آگئے، اتنی ہی مبینہ طور پر چھوٹی چھوٹی کرپشن ہے، اپنے ساتھی اینکر کو مخاطب ہوتے کہا تھا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ جیل اصلاحات لائیں گے۔ یہ اپنے خاندانی پیکج میں اصلاحات مکمل ہو جائیں تو پھر آگے جائیں گے۔ ارشاد بھٹی کے اس الزامات نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کررکھا تھا مگر اب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔