وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی اور معتمد ساتھی شدید بیمار ۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق علیل ہوگئے ۔وزیر اعظم نے نعیم الحق کی رہائشگاہ جاکر ان کی مزاج پرسی اور عیادت کی۔عمران خان نے نعیم الحق کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور

نعیم الحق کی طبیعت سنبھل گئی،جنہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا، عمران خان نے رہائشگاہ پر جاکر خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نعیم الحق کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعا بھی کی۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان ایک گھنٹہ نعیم الحق کے پاس رہے، نعیم الحق گزشتہ دو ہفتوں سے علیل ہیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نجی ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کے علاج بارے بھی دریافت کیا۔